دنیا کا پرکشش ترین مرد کون ۔۔۔ ؟

دنیا کا پرکشش ترین مرد کون ۔۔۔ ؟

لندن: معروف امریکی اداکار پال رڈ کو دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا گیا ۔ لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’ پیپلز ‘ ہر سال دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کرتا ہے ۔ سال 2020 میں دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز سیاہ فام امریکی اداکار  33 سالہ مائیکل بی جارڈن کو دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف  لائف اینڈاسٹائل اورفیش میگزین " پیپلز" نے امریکی اداکار پال رڈ کو  سال کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے ۔

 پال رڈ نے اعزاز ملنے پر ’پیپلز میگزین‘ کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے دوستوں سمیت دنیا کے زیادہ تر افراد انہیں ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیے جانے پر حیران ہوں گے۔

اداکار کے مطابق جب لوگ سنیں گے کہ 52 سالہ اداکار کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے تو لوگ اس پر یقین ہی نہیں کریں گے جب کہ ان کے دوست ان سے جھگڑنے اور انہیں تباہ کرنے کے لیے ان کے پاس پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے  ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وہ معروف افراد جیسا کہ براڈ پٹ، جارج کلونی اور ادریس ایلبا سمیت ان افراد کے ساتھ ڈنر کر سکیں گے جو پہلے مذکورہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

پال رڈ کا کہناتھا  کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ بھی یہ سن کر ششدر رہ گئی تھیں کہ انہیں ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ پال رڈ کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ بہت پیاری اور معصوم ہے، وہ ان سمیت بچوں کا خیال رکھتی ہیں۔

پال رڈ نے 1990 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا وہ اب تک 5 درجن کے قریب فلموں میں کام کر چکے ہیں  اور انہوں نے متعدد سائنس فکشن اور میگا بجٹ فلموں میں بھی کام کیا۔

پال رڈ نے 2003 میں جولی ییگر (Julie Yaeger) سے شادی کی اور انہیں دو بچے 18 سالہ بیٹا اور 12 سالہ بیٹی بھی ہے ۔