اداکارہ مہوش حیات کی ہوٹل میں ویڈیو وائرل

اداکارہ مہوش حیات کی ہوٹل میں ویڈیو وائرل

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ" بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں "۔ اداکارہ مہوش حیات  نے ایک ہوٹل کی لابی میں شوٹ کی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے دیکھ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں کے لئے کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

مہوش حیات نے ایک ہوٹل میں شوٹ کی ہوئی اپنی خوبصورت ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ مہوش حیات نے اس ویڈیو کلپ کے نیچے کیپشن میں لکھا ہے کہ " بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں " ۔

8150db3e90c7700c95c909e9b5c0d01b

مہوش حیات نے اس ویڈیو میں گولڈن اور بلیک رنگوں سے آراستہ بولڈ ڈریس پہنا ہوا ہے اور وہ بڑی ادا کے ساتھ جھومتی اور ہوٹل کی لابی میں مسکراتے ہوئے واک کرتی نظر آرہی ہیں ۔

یاد رہے کہ 33 سالہ اداکارہ مہوش حیات کا پاکستان کی معروف ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے وہ اپنی بولڈ ڈریسنگ اور اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں ۔  ان کی یادگارفلموں میں ، نامعلوم افراد، پنجاب نہیں جاؤں گی ، لوویڈنگ ، تین بہادر، چھلاوہ اور دیگر شامل ہیں ۔