راولپنڈی انتظامیہ پی ٹی آئی کارکنوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے:لاہور ہائیکورٹ، سڑکیں بلاک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی انتظامیہ پی ٹی آئی کارکنوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے:لاہور ہائیکورٹ، سڑکیں بلاک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
سورس: File

راولپنڈی : لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ راستہ روکنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی سہولت کار بنی ہوئی  ہے۔سڑکیں بلاک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے دھرنوں کیخلاف رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی ۔ لاہور ہائیکورٹ، راولپنڈی بنچ میں کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز پیش ہوگئے۔ ڈی سی راولپنڈی کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت کا اظہار برہمی کیا۔ 

 جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس کیا کہ ضلعی انتظامیہ سڑکیں بند کرنے والوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔ بیان حلفی جمع کرائیں راستے بند کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے۔ راستوں اور تعلیمی اداروں کی بندش پر اظہار برہمی بھی کیا۔ 

   عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو آئندہ سماعت پر تمام راستوں کی بندش اور صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔  ڈپٹی کمشنر بتائیں راستہ بند کرنے والوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے اب تک کیا کارروائی کی؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیض آباد کیس کی ججمنٹ میں راستوں کی بندش سے متعلق احکامات درج ہیں ۔کیس کی مزید  سماعت 16 نومبر تک ملتوی  کردی گئی ۔

مصنف کے بارے میں