آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ

آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ

ملتان: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا۔ 
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور مادر وطن کی خدمت کیلئے فارمیشنز کی غیر معمولی پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔

مصنف کے بارے میں