ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ 
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ٹی20 ورلڈکپ فائنل کیلئے متنازعہ فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر موریس ایرسمس کے علاوہ کمار دھرما سینا آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق اتوار کے روز میگا ایونٹ کے فائنل میں کرس گیفنی تھرڈ اور پال رائفل فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض رنجن مدھوگالے سرانجام دیں گے۔ 
قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میچ میں بھی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر ماریس ایرسمس کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازعہ نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے۔ 
اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے گئے پاک، بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر انہیں کئی سابق کرکٹرز نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

مصنف کے بارے میں