عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کو اس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ 
ٓذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کر دی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں طارق رستم چوہان، احسان اللہ چوہان، ملک طارق محبوب، نصیب اللہ خان شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں