صدر مملکت کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

صدر مملکت کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور 24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں۔ 
انٹرسروسزپبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت نے شرکاءکو قومی سلامتی پر ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپس کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سفیروں اور مسلح افواج کے افسران شریک ہوئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکشاپ کا مقصد سیکیورٹی کا ماحول سمجھنا اور قومی سلامتی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر آگاہی تھا۔

مصنف کے بارے میں