ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی گئی

ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی گئی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ 2022ءکا سیمی فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز شدید بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا ہے۔ 
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہی میچ مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی مگر بارش کی جائے میں ریزرو ڈے یعنی پیر کے روز مقابلہ دن کے تین بجے شروع کیا جائے گا۔ 
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کیلئے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کیلئے اتوار کے روز ہی فیصلے کئے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کیلئے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر ریزرو ڈے پر میچ کرایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں