عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہائیکورٹس میں زیر التوا مقدمات کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کیلئے اپنی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست پر رواں مہینے کی 15 تاریخ کو سماعت کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناعہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں