ایران کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے،خطرناک رپورٹ جاری کر دی گئی

ایران کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے،خطرناک رپورٹ جاری کر دی گئی

روم : بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے اطالوی دارالحکومت روم میں ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں جوہری معاہدے سے متعلق سیاسی تبدیلیوں بالخصوص امریکی رویے کے حوالے سے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی نے اب تک جوہری معاہدے کے نفاذ پر ایران کے اپنے وعدوں قائم رہنے کی تصدیق کی ہے۔

عالمی جوہری ایجنسی کی ایران کی طرف سے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکیا امانو نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹس ممالک کی جوہری سرگرمیوں اور ان کے عالمی ادارے کے ضوابط پر پابند رہنے کی بنیاد پر تیار ہوتی ہیں اور اس حوالے سے عالمی جوہری ادارہ ہی حتمی فیصلہ کرتا ہے لہذا اس مقصد کے لئے عالمی سیاسی تبدیلیاں اثرا انداز نہیں ہوسکتیں۔

واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے اٹلی کے دورے پر ہیں۔علی اکبر صالحی اس بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب بھی کریں گے اور برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی دعوت پرلندن کا دورہ بھی کریں گے۔