ایل این جی معاہدے میں 200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شیخ رشید کا دعویٰ

ایل این جی معاہدے میں 200 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد: پنڈی کے جیمز بانڈ شیخ رشید کی محنت رنگ لی آئی اور ایل این جی معاہدے کی کاپی لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاہدے میں دو سو ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے اور ساتھ یہ بھی پیش گوئی کر دی کہ ملک میں شدید مالی بحران آنے والا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے کہہ دیا تھا اسحاق ڈار قبول نہیں۔ ملک میں خانہ جنگی ہو کر رہے گی اور ایل این جی سارے چوروں کی ماں ہے لیکن میں سمجھتا تھا کہ حدیبیہ کیس چوروں کی ماں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لیے الیکشن اصلاحات کی گئیں اور سارا قانون بنایا گیا۔ ختم نبوت پر کہتے ہیں غلطی ہو گئی لیکن یہ مغرب کو خوش کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قظر سے ایل این جی کے معاہدے کی دستاویزات حاصل کرنے کیلئے تین ملکوں کے دھکے کھانے پڑے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کم سز ادی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں