حدیبیہ پیپرکیس تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے :شیخ رشید

حدیبیہ پیپرکیس تمام کرپشن کیسز کی ماں ہے :شیخ رشید

راولپنڈی:شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایل این جی200 ارب کاکرپشن اسکینڈل ہے اورحدیبیہ پیپر تمام کیسز کی ماں ہے۔
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، آئی ایم ایف ،عالمی بینک نے بھی اسحاق ڈارکوقبول کرنے سے انکارکردیا ہے،اسحاق ڈار نے پاکستان کوایسی جگہ پہنچا دیا ہے کہ ہماری اکانومی تو غرق ہو گئی ہے اور وزیراعظم کے پاس دس دن بھی نہیں کہ نیاوزیرخزانہ لے آئیں۔
انکا کہناتھا کہ ایک شخص کے لیے اگر قانون کی ترمیم کی گئی تو تمام مجرم سامنے آجائیں گے ،انکاحکومت سے اترنااورسپریم کورٹ کافیصلہ انکے لیے معاشی موت ہے،پاکستان معاشی بھونچال سے دوچار نظر آرہا ہے ،ان لوگوں نے سی پیک پر شب خون مارے ہیں،کسی ٹینڈر میں تین پارٹیوں کے سوا کوئی نہیں ہوتا۔
انھوں نے مزید کہا عدلیہ اور فوج ابھی بھی ان کا لحاظ کر رہی ہیں،فوج سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی پابند ہے اور فوج چاہتی ہے جمہوریت کو کوئی نقصان نہ ہو۔