عمران نے خیبر پختونخواہ میں میٹرو بس کا اعلان تو کیا لیکن عمل نہیں کیا

عمران نے خیبر پختونخواہ میں میٹرو بس کا اعلان تو کیا لیکن عمل نہیں کیا

لاہور:وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ،خیبر پختون خوا ہ میں میٹرو کا اعلان کیالیکن عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ پشاور کے عوام میڑو بس مانگ رہے ہیں ،لیکن وہاں کی حکومت نے اس معاملے میں کوئی بھی اقدام نہیں کیامیٹرو بس کا اعلان تو کیا گیا لیکن عملی طورپر وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی ۔
انھوں نے مزید کہاآصف علی زرداری سر لے کر پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،جب وہ کرپشن کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں تو بڑی عجیب بات لگتی ہے،حالانکہ ان کے دور حکومت میں کرپشن کے بڑے ،بڑے سکینڈل منظر عام آئے۔