انتہائی اہم خبر ،دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام معطل

انتہائی اہم خبر ،دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام معطل

نیویارک : دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی دو بڑی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل آگیا ہے ، جس کی اب تک وجہ نہیں بیان کی گئی اور نہ ہی اس کی بحال کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق شام 8بجکر 11منٹ پر امریکہ اور برطانیہ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز میں تعطل آیا جو کہ بعدازاں پوری دنیا میں پھیل گیا. اس مسئلے کو بیان کرنے کے سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لے لیا ہے۔ تاہم فیس بک کی اتنظامیہ کی جانب سے تاحال اس پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔