نئی ایکسپورٹ پالیسی سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا، مصدق ملک

نئی ایکسپورٹ پالیسی سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا، مصدق ملک

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیرتجارت پرویزملک نے نئی ایکسپورٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے, نئی بر آمدی پالیسی سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ درآمدی پالیسی میں بھی توازن لانے کے لئے وزارت تجارت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے کابینہ نے جاویدعلی شاہ کوواٹرپالیسی بنانے کا ٹاسک سونپا ہے.ان کا کہنا تھا کہ کچھ وزراکام میں مصروف رہتے ہیں اس لیے میڈیاپرنہیں آتے.

وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرتجارت پرویزملک کی بنائی گئی نئی بر آمدی پالیسی سے ملکی معیشت کو فروغ ھاصل ہو گا۔