سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق، 3 زخمی

سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق، 3 زخمی
کیپشن: زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچےجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔

بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔