لاہور: نیب نے مجاہد کامران کو گرفتار کر لیا

لاہور: نیب نے مجاہد کامران کو گرفتار کر لیا
کیپشن: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مجاہد کامران کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ نیب نے مجاد کامران کو آج لاہور آفس میں بلایا تھا۔ مجاہد کامران پر 550سے زائد غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام تھا جبکہ مجاہد کامران نے اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو غیر قانونی طور پر پروفیسر بنوایا تھا۔

ڈاکٹر مجاہد کامران نے آج (جمعرات کو) نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا۔

گزشتہ پیشی پر انہیں نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا تھا جس کا وہ جواب نہیں دے پائے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مجاہد کامران کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ڈاکٹر مجاہد کامران کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔