اداکارہ میرا نے شہری کے گھر پر قبضہ کرلیا،عدالت کی جانب سے جواب طلب

اداکارہ میرا نے شہری کے گھر پر قبضہ کرلیا،عدالت کی جانب سے جواب طلب
کیپشن: تصویر بشکریہ زی نیوز

لاہور:آئے دنوں نت نئے سکینڈل کے باعث خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ہے اور لاہور کے رہائشی نے اداکارہ پر گھر پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی سول عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سول جج فہیم الحسن نے شہری تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے عدالت سے استدعاکرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے دھوکہ دہی سے ڈیفنس میں واقع اس کا گھر اپنے نام کروایا، اداکارہ نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی اور نہ ہی گھر خالی کررہی ہیں لہٰذا عدالت اداکارہ میرا کو گھر خالی کرنے کا حکم دے۔ سول عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔