روزمرہ کے اخراجات کیلئے بھی قرض کے محتاج ہیں:فواد چودھری

روزمرہ کے اخراجات کیلئے بھی قرض کے محتاج ہیں:فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ روزمرہ کے اخراجات کیلئے بھی قرض کے محتاج ہیں،لوگوں کو سستے قرضے پر گھر دیے جائیں گے جبکہ حکومت پیسہ نہیں لگا رہی یہ گھر پرائیویٹ سیکٹرز بنائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فونز سمگل کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف دو سگریٹ کمپنیوں سے ٹیکس آرہا ہے ، اس سال کے آخر تک سمگل شدہ موبائل فون بند کردیے جائیں گے جبکہ بدعنوان عناصر سے قومی خزانے کی واپسی کی کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عون عباس بیت المال کے چیئرمین ہوں گے ، نیب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، پی آئی اے میں ہرماہ 2 ارب روپے خسارہ ہورہا ہے ، کابینہ نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی کارکردگی کو سراہا ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ پی آئی اے پر 406 ارب روپے قرضہ ہے ،چیئرمین پی آئی اے کو کہاگیاہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کوفوری حل کریں، گھر بنانے کیلئے سرکاری زمین بطور ضمانت استعمال ہوگی ، ائیر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، چیئرمین پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، تحریک انصاف کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں گے ،ہاؤسنگ سکیم میں جوگھربنائیں گے وہ سرکاری زمین پرہوں ۔

اپوزیشن کی درخواست پرسپیکراسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے،امریکہ میں 75 فیصد قرض لیکر گھر بنائے جاتے ہیں ،پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمے دار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔انہوں نے جو پاکستان کیساتھ کیامیرا خیال تھا کہ یہ 6 ماہ گھر سے ہی نہیں نکلتے۔