وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات
کیپشن: image by facebook

دوشنبے: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے میں تاجک وزیراعظم ہررسول زادا سے ملاقات کی جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماٗوں کے درمیان علاقاٗئی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں دونوں ممالک کا تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کے لیے وزیر اعظم کے وژن سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے ، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کونسل کا 17 واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہوگا۔