سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت ان کے کابینہ میں شامل دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور عارف علاالدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جبکہ لیاقت علی جتوئی، اسماعیل، شاید حامد اور نعیم اختر کی جانب سے جمعرات  کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔حاضری سے استثنی کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی جبکہ عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت ملتوی کردی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے کی اور مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی گئی۔