حکومت کے آٰٗئی ایم ایف سے رجوع کے معاملے پر مارکیٹ میں استحکام آئیگا: اکانومی واچ

حکومت کے آٰٗئی ایم ایف سے رجوع کے معاملے پر مارکیٹ میں استحکام آئیگا: اکانومی واچ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد :پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے آئی ایم ایف سےرجوع کرنے کے فیصلے سے مارکیٹ میں استحکام آ جائے گا ۔

اپنے انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ قرضہ لینے کے بارے میں کئی ہفتوں سے ابہام پایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھے جس سے روپے کی قدر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے جس نے ہر شخص کو متفکر کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں ، خسارہ بڑھ رہا ہے ، قرضوں اور درآمدات کی ادائیگی مشکل ہو رہی ہے ، ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے سرمایہ نہیں ہے۔

توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے کھربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں ، جبکہ عام استعمال کی ہر چیز مسلسل مہنگی ہو رہی ہے ، اس لیے آئی ایم ایف کا قرضہ آخری آپشن رہ گیا ہے۔