عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی کو نظر انداز کر رہا ہے، وزیراعظم

عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی کو نظر انداز کر رہا ہے، وزیراعظم
کیپشن: عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈلائن بنا رہا ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور حیران ہوں عالمی میڈیا ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈلائن بنا رہا ہے مگر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نظر انداز کر رہا ہے۔

2dd8a7a1e853b4fea31278f3aa338c8b

عمران خان کا کہنا تھا 2 ماہ سے کشمیر میں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ حریت رہنما، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بند ہیں اور انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں اور عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔