مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں: نواز شریف

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں: نواز شریف

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔

کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مولانا نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا اور ہمیں احتجاج کرنے کا کہا لیکن سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا غلط تھا۔

شہباز شریف کو خط لکھا ہے سب کچھ لکھ کر بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو چوہدری شوگرملز کیس میں آج صبح احتساب عدالت پیش کیا گیا۔