دہشت گردی ناقابل صلح جرم قرار

دہشت گردی ناقابل صلح جرم قرار
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےدہشت گردی کا جرم ناقابل صلح قراردےدیا۔ مخصوص حالات میں فریقین کے مابین صلح یا سمجھوتہ پر مجرم کی سزا کم کرنے پر غور ہو سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سپریم کورٹ نےدہشت گردی کا جرم ناقابل صلح سمجھوتہ قراردےدیا۔ محض فریقین کے مابین دہشتگردی کے مقدمہ میں صلح سے مجرم کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

 

عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی مناسب مقدمہ میں مخصوص حالات میں فریقین کے مابین صلح یا سمجھوتہ پر مجرم کی سزا کم کرنے پر غور ہو سکتا ہے۔ دہشتگردی کے مقدمہ میں فریقین کے مابین صلح پر سزا میں کمی خود بخود نہیں ہوگی۔

 

سپریم کورٹ نےکہا  کہ مجرم کی سزا میں کمی پر غور کرنا عدالت کی صوابدید ہوگی۔ دہشتگردی کا جرم دیگر جرائم سے مختلف ہے۔ دہشتگردی مقدمہ میں صلح کے بعد سزا میں کمی پر ٹرائل کورٹ فیصلہ سنانے کے دوران غور کرے گی۔

 

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تمام عدالتی فورمز سے مجرم کی سزا برقرار رکھے جانے پر سزا میں کمی اور رحم کی اپیل پر صدر پاکستان غور کرینگے۔ صدر پاکستان کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے، فریقین کے مابین صلح ہونے پر جیل سپریٹنڈنٹ نئی اپیل صدر پاکستان کو بھجوائے گا۔