وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  کا سعودی عرب سے پہلے ایران  جانے کا فیصلہ ، وزیر اعظم خلیج میں کشیدگی پر ایرانی قیادت سےبات  کریں گے۔ عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک صدر طیب اردوان کو بھی ٹیلی فون کیا اور ترکی کے ساتھ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

تفصیلات  کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان  کا اتوار کے روز ایران جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم  ایرانی قیادت سے سعودی عرب کیساتھ کشیدگی پر بات چیت کریں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

 

وزیراعظم ایران سے ہی سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں سعودی حکام کو ایرانی قیادت سے ملاقات سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کے بعد علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

 

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کے دہشتگردی سے متعلق تحفظات، درپیش مشکلات اور چیلنجز سے آگاہ ہے۔