وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب جا رہے ہیں, شاہ محمود قریشی

وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب جا رہے ہیں, شاہ محمود قریشی
کیپشن: Image Source: File Photo

ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب جا رہے ہیں، ہم پی ٹی آئی  کے سپاہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیرایک دن ضرور آزاد ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ تحریک انصاف کومشکل حالات میں حکومت ملی۔ ہم نے اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے توملک دیوالیہ ہو جاتا۔

 

وزیر خارجہ نے کہا  کہ وزیراعظم نے 13 ماہ میں مشکل فیصلے کیے، تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 

جلسہ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ چینی انویسٹرز پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ سی پیک منصوبے کو کچھ نہیں ہو گا۔ منصوبوں میں تیزی آئے گی، ملک میں جلد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ حج پر گیا تو  جہانگیرترین سے کہا کہ تمام اختلافات ختم کرنا چاہتا ہوں، ترین اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے میرے کوئی اختلافات نہیں۔ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں ان کومزیدمضبوط کریں گے۔