آرمی چیف کا کراچی میں مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس، ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

آرمی چیف کا کراچی میں مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس، ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کے انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجرموں کوکٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کی مکمل مددکی ہدایت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا عادل خان قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ مولانا عادل خان ڈبل کیبن گاڑی میں شاہ فیصل کالونی میں موجود تھے جہاں ان کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے مولانا عادل خان زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور مقصود شہید ہو گیا۔ مولانا عادل کو فوری طور پر لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا عادل خان کو دارالعلوم کراچی سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔

bb303a4a22efb990ab14f839db55f8cc

خیال رہے کہ مولانا عادل وفاق المدارس العربیہ کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے تھے۔ عامر لیاقت نے مولانا کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد کے داعی کو فسادیوں نے مار ڈالا، یہ فساد کرانے کی سازش ہے ان شا اللہ ناکام ہو گی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اوران کے ڈرائیور کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں اللہ شہیدوں کی مغفرت فرمائے۔ ایک عالم کا قتل پُورے ملک کا نقصان ہے کیونکہ بیشمار علماء کو خاک کی نظر کر دیا لیکن ہم ایک کے قاتل کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا سکے اس بار ہر صورت لٹکانا ہو گا۔