حکومت پنجاب کا انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان 

حکومت پنجاب کا انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان 

لاہور: حکومت پنجاب نے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کے تحت طلبا کو آن لائن لیکچرز دیئے جائیں گے۔


صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے چھ ماہ میں انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے والدین پر فیسوں کا اضافی بوجھ ختم ہو گا۔


وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اب بچے گھر بیٹھے آن لائن لیکچر لے سکیں گے جبکہ صوبائی حکومت نے انگلش کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹرینرز تیار کر لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے شامل کو بلواتے تھے اور یہاں ایسی ایسی اکیڈمیز بھی ہیں جو ایک لیکچر کا 20 ہزار روپے تک لے رہی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے ایک ہزار انگلش ٹرینرز تیار کیے ہیں جو بچوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی لیکچرز کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔