عائشہ عمر نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں

عائشہ عمر نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں
کیپشن: تصویر :عائشہ عمر انسٹاگرام

لاہور : معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر  نے زندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں ۔


تفصیلات کے مطابق اپنی تصاویر اور بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ عائشہ عمر 39سال کی ہوگئی ہیں ۔

4a363adcadc63b5fe349d4378c281817


 عائشہ عمر 12اکتوبر 1981ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں اور بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔نجی ٹی وی چینل سے سٹ کام ”بلبلے “سے خوبصورت کا کردار ادا کر کے بھرپور شہرت حاصل کی۔ 

6d4e5b96778f0e87ce47913a7fbb8cf3


عائشہ عمر ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کررہی ہیں۔ اداکارہ اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔


یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر کو بین الاقوامی فیسٹیول میں جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا  ا س کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ ا تھا۔

4e8aecfe93992c58092bd47b44e7a799


اداکارہ نے تصاویر میں ’رلّی‘ کی چولی پہنی ہوئی ہے اور ساتھ میں ’جناح کیپ‘ پہنی ہوئی، تصویر میں اداکارہ سائیکل پر بیٹھی ہوئی ہیں اور پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا ہے۔

b69cf5af0d07d0cf8ea1d1e5abc6ed22


عائشہ عمر نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، میراجھنڈا اور میری سائیکل، رلّی پرنٹ کی چولی اور جناح کی ٹوپی نے فیسٹیول میں آئے لوگوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور ہر ایک نے رْک کر مجھ سے پوچھا کہ آپ کون سے ملک سے ہو؟۔

d3eb65999e8d90f7e030424e2559dbf6


اْنہوں نے لکھا کہ’اْس شام میں ایک انتہائی فخرِ پاکستانی تھی اور مجھے خود پر بہت فخر ہورہا تھا، وہاں کے لوگوں نے میرے منفرد لباس کو بیحد پسند کیا۔‘


اْنہوں نے کہا کہ ’بہت سارا پیار میرے ساتھی آرٹسٹ کیلئے جنہوں نے اِس لباس کو ڈیزائن کرنے میں میری مدد کی۔‘عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی میں اِ س طرح کے  غیر اخلاقی  لباس  نے  عائشہ  عمر  کے مداحوں کو اْن پر تنقید کرنے پر مجبور کردیا کردیا تھا۔


اس کے علاوہ بھی عائشہ عمرکو متعدد اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔