وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ٹائیگر فورس روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں چیک کرے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مہنگائی کیخلاف ایکشن پلان کی تیاری کیلئے اہم ہدایات دی ہیں۔ سماجی رابطے کیو یب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہفتے کو کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس سے ملاقات کروں گا۔ چاہتا ہوں کہ ٹائیگر فورس روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتیں چیک کرکے اسے پورٹل پر پوسٹ کرے۔

1c239d965897883b0508cef5d529df92

گزشتہ روز اپنے اایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ آئندہ ہفتے سے اس ضمن میں حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔ اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ اشیا کی رسد میں واقعی کمی ہے یا اس کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے؟ یہ بھی دیکھنا ہے کہ کیا عالمی منڈی میں پام آئل، دالوں اور دوسری اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ ہوا؟ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔

19481240327ec00a37147e50c5d3086c

اپنے حالیہ ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ آئندہ ہفتے کے روز میں کنونشن سینٹر میں اپنی ٹائیگر فورس سے ملوں گا۔ تب تک ہمارے رضاکار اپنے قرب وجوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم کریں اور انہیں ٹائیگر فورس کے پورٹل پر ڈالیں۔ ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صنعت وپیداوار کے وزیر حماد اظہر نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ حکومت ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے تمام اقدامات کریگی۔ جنوبی ایشیا میں خوراک کی قیمتوں میں عارضی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ درآمد کی گئی گندم اور چینی مقررہ قیمتوں پر صوبوں کو فراہم کی جائینگی۔ دوسری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدنی کمانے والے گروپ کے لیے گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.56 فیصد بڑھی، جبکہ 44 ہزار 175 سے زائد کمانے والے گروپ کے لیے افراط زر میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا۔ جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 16.39 فیصد، پیاز میں 12.78 فیصد، انڈوں میں 10.78 فیصد، چکن میں 5.34 فیصد، آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 2.78 فیصد، آلو میں 2.64 فیصد، دال مونگ میں 1.21 فیصد اور چینی کی قیمت میں 1.03 فیصد اضافہ شامل ہے۔ ایک ہفتے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں کیلے کی قیمت میں 2.17 فیصد، دال ماش میں 0.19 فیصد اور گُڑ میں 0.04 فیصد کمی شامل ہے۔

a6d241fbd38c6ccffa074be0b880d5d9