جنوبی پنجاب سے متعلق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا بڑا اعلان 

جنوبی پنجاب سے متعلق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا بڑا اعلان 

لاہور :وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نومنتخب صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس سے ملاقات کے دورا ن کہا کہ ان کے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے روزگار کے خصوصی مواقع پیدا کیے جائینگے ۔

وزیرا علیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا ،جنوبی پنجاب میں خصوصی طور پر صنعت و تجارت کو فروغ دینگے ،تاجر برادری اور صنعتکاروں کو بزنس فرینڈ لی ماحول فراہم کیا جائیگا ،جنوبی پنجاب میںخصوصی طور پر صنعت و تجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائینگے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں صنعت و تجارت کے بے پناہ مواقع ہیں ،تاجر برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا جائیگا،پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ 13 اسپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا ،اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے خواجہ جلال الدین رومی کو صدر چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازی خان بننے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

واضح رہے  سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور پھر پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے نہ صرف دعوے کیے تھے بلکہ پنجاب اسمبلی سے ایک قرارداد بھی متنفقہ طور پر منظور کروائی تھی لیکن زبانی جمع خرچ کے علاوہ اس پر عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاتھا ۔جنوبی پنجاب کے شہریوں کا کہنا تھا  اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد جنوبی پنجاب کو بہتر انداز میں چلانے اور اس علاقے کے لوگوں کی محرومیوں کو درر کرنے کے لیے سول سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کیا تھا تاہم وجہ بتائے بغیر اس کو ختم کردیا گیا تھا۔