شیخ رشید احمد نے مہنگائی کوحکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیدیا

شیخ رشید احمد نے مہنگائی کوحکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیدیا

 اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مہنگائی کوحکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں ،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے،بہت جلد عمران خان مہنگائی کو ضرور ختم کرینگے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا اپوزیشن جتنے  جلسے جلوس کرنے ہیں ، عمران خان کہیں نہیں جارہے ،میں غریب کی بات کرتاہوں اورکرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کابینہ اجلاس میں دوائیوں کی قیمت کے بارے میں بات کی۔عمران خان نے بہت کچھ سیکھاہے،بہت سے وزرا ناتجربہ کاربھی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں ،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ 

شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف نے جوغلطیاں کی ہیں وہ گھانٹھیں اپنے دانتوں سے کھولیں گے۔شیخ رشید نے کہا میں نے خودنوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان کے استحکام کیخلاف عالمی ایجنڈاہے اوریہ اس کا آلہ کاربن رہے ہیں،ساری قوم سے کہتاہوں اپوزیشن کا ایجنڈا خوفناک ہے۔

 انہوں نے کہاکہ لوگوں کواختلاف رائے کاحق ہے،جلسے جلوس کریں ، بعدمیں ان کوٹوٹناہے، شیخ رشیداحمد نے کہاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن کو جتنے جلوس کرنے ہیں کریں ،عمران خان اب کہیں جانے والا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان پرتو کوئی چوری اورکرپشن کا الزام نہیں ہے۔

دوسری طرف مہنگائی کیخلاف وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کیلئے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا چاہتا ہوں ٹائیگرز فورس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لے، ٹائیگرز فورس آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرے،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹائیگرز فورس اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کرکے پورٹل پر پوسٹ کرے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔