مہنگائی کیخلاف وزیر اعظم عمران خان اِن ایکشن ،اہم فیصلہ کر لیا

مہنگائی کیخلاف وزیر اعظم عمران خان اِن ایکشن ،اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ٹائیگر فورس کو ایک دفعہ پھر میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا چاہتا ہوں ٹائیگرز فورس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لے، ٹائیگرز فورس آٹا، چینی، گھی اور دال کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے روز ٹائیگر فورس سے کنونشن سینٹر میں ملاقات کروں گا۔اس دوران ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں روزانہ آٹا، دال، چینی اور گھی کی قیمتیں چیک کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روزانہ ٹائیگر فورس پورٹل پر بھیجیں، ان اشیاء کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں کریںگے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹائیگرز فورس اپنے علاقوں میں قیمتیں چیک کرکے پورٹل پر پوسٹ کرے، عمران خان کی معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی، کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے، عمران خان سے گائیڈ لائنز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں، خصوصی منصوبہ بندی کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔