گورنر پنجاب سے امام کعبہ کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب سے امام کعبہ کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: گورنر پنجاب سے امام کعبہ کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
سورس: فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب چودھری سرورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس انہوں نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کسی صورت ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے اور پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے جبکہ دونوں ممالک کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔

91d2265552351e825dd8a5c0c7dbd544

شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے مزید کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کی محبت کا محور ہے، دعا ہے اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے جبکہ پاکستان عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، الحمد للہ سعودی عرب کیساتھ برادرانہ اور مضبوط تر ین تعلقات پر 22کروڑ پاکستانی فخر کر تے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کیساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔