ایف بی آئی نے اہم خفیہ راز فروخت کرنے والے امریکی جوڑے کو گرفتار کرلیا

ایف بی آئی نے اہم خفیہ راز فروخت کرنے والے امریکی جوڑے کو گرفتار کرلیا

واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے  جوہری جنگی جہازوں کی معلومات فروخت کرنے کے الزام میں امریکی جوڑے کو حراست میں لے لیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جوڑے نے کریپٹوکرنسی کے بدلے اہم معلومات کا تبادلہ کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے جوڑے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے  بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے  اٹامک انرجی ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت  ویسٹ ورجینیا میں ایک ایسے  امریکی میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے جو ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ کو ہی معلومات بیچ رہے تھے ۔

تحقیقاتی اداروں نے امریکی بحریہ کے جوہری انجینئر جوناتھن اور ان کی اہلیہ کو گذشتہ روز گرفتار کیا ہے جوڑے نے ڈیٹا کے متعدد ایس ڈی کارڈ ایجنٹ کو بیچ دیئے تھے ۔ جو ناتھن اورا سکی اہلیہ نے ایک لاکھ ڈالرز کریپٹو کرنسی کے تبادلے میں یہ معلومات فروخت کی تھیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے انجنیئر نے سینڈ وچ اور چیونگم کے پیکٹس میں چھپا کر منتقل کیں ۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جوڑا یہ سمجھ رہا تھا کہ انہوں نے بیرون ملک یہ معلومات فروخت کی ہیں لیکن حقیقت میں معلومات خریدنے والا ایف بی آئی کا خفیہ ایجنٹ تھا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جوڑے پر اٹامک انرجی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ جوڑے کو 12 اکتوبر کو ویسٹ ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی حکام نے سازش کو ناکام بنانے کے لئے اداروں کی کارروائی کو سراہا ۔