کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کر گئیں، ساتھی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس  

Cricketer Anwar Ali's mother dies, teammates express regret
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: قومی کرکٹر انور علی کی والدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں، ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیساتھ اظہار  تعزیت  کی ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے یہ خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے عزیز دوست کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، اللّہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں انور علی اور ان کے اہلخانہ کو صبر دے آمین۔

c6fd6abb0831a3e285eae11b26535ec0

راشد لطیف، حسن علی، شرجیل خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی ساتھی کھلاڑی انور علی کی والدہ کے انتقال پر ان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

کرکٹر حسن علی نے اپنی ٹویٹ میں ان للہ وان علیہ راجعون لکھا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔