انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کر کے خود کو مایوس کیا ہے: وزیراعظم عمران خان

انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کر کے خود کو مایوس کیا ہے: وزیراعظم عمران خان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کر کے انگلینڈ نے خود کو مایوس کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) امیر ہے اور وہ عالمی کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے
برطانوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران پاکستانی ٹیم نے اس وقت انگلینڈ کا دورہ کیا جب اور کوئی ٹیم بھی انگلینڈ جانے کو تیار نہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت پاکستانی ٹیم انگلینڈ نہ جاتی تو ان کو کیسا محسوس ہوتا؟ انگلینڈ میں یہ احساس ہے کہ جیسے پاکستان سے کھیل کر احسان کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں دورہ پاکستان منسوخ کر کے انگلینڈ نے خود کو مایوس کیا ہے ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر کے مایوس کیا ہے، اگر پاکستان میں کسی ٹیم سے کچھ ہوتا ہے تو ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہترین ہیں اور کئی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔