ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی 

Pakistan Team,T20 World Cup 2021,Babar Azad,Asad Shafiq,Pakistan India Match

لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستان کے سٹار بیٹسمین اسد شفیق نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھ رہا ہوں اس کی بڑی وجہ ورلڈ کپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا شامل ہونا ہے ۔


پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹراسد شفیق نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جو ٹیم پریشر ہینڈل کرنے میں کامیاب ہو تی ہے جیت اُسی کا مقد ر بنتی ہے ،تاریخ گواہ ہے پاک بھارت میچز میں دونوں اطراف کا پارہ ہائی ہوتا ہے ۔

ا سد شفیق نے کہا اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی تجربہ کار ہیں ،ان میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے ،اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ ٹیم پاکستان کو سپورٹ کریں ،انہوں نے کہا گراس روٹ پر کام ہو رہا ہے جس کا آنے والے دنوں میں فائدہ ہو گا ۔