53 ویں عالمی ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ ،پاک فوج نے میدان مار لیا 

Pakistan Military,53rd World Military Shooting Championship,CISM,ISPR

راولپنڈی:53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہو گئیں، سکیٹ شوٹنگ اور مکس مقابلوں میں فرانس، روس اور پاکستان کی ٹیموں نے میڈلز حاصل کئے  ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور گریژن میں اختتام پذیر ہوگئی، سکیٹ شوٹنگ کے خواتین مقابلے میں فرانس کی الناستاسیو نے گولڈ جیت لیا۔

 روس کی وارنٹ آفیسر انستاسیہ نے سلور میڈل جبکہ پاک فوج کی لیفٹیننٹ کومل شہزادی نے برونز میڈل حاصل کیا، سکیٹ شوٹنگ مردوں کے مقابلے میں پاکستان کے میرین آصف محمود نے گولڈ میڈل،  پیٹی آفیسر وحید عالم نے چاندی اور میرین ذیشان نے برونز میڈل حاصل کیا۔

 مکس کیٹگری میں روس کے میجر السکئی سکوروگوٹف اور وارنٹ آفیسر انستاسیہ نے گولڈ میڈل جبکہ پاکستان کے لیڈنگ میرین آصف محمود اور لیفٹیننٹ کومل شہزادی نے سلور اور میرین ذیشان اور کیپٹن نرینہ کوثر نے برونز میڈل حاصل کیا  ۔