پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند
کیپشن: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار صبح سے ہی دباؤ کا شکار رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 700 پوانٹس سے زائد تک نیچے چلا گیا تھا اور انڈیکس 43 ہزار 718 پوانٹس تک آ گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر حصص کے بازار میں کچھ بہتری آئی اور 100 انڈیکس 648 پوانٹس کمی کے بعد 43 ہزار 829 پوانٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم 22 کروڑ حصص کا رہا اور مجموعی طور پر 380 کمپنیز کے شیئرز کا لین دین ہوا۔ مجموعی طور پر 300 کمپنیز کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 66 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ ہوا اور 14 کمپنیز کے حصص میں استحکام رہا۔

دن کے اختتام پر انڈیکس 43 ہزار 829 پوائنٹس پر بند ہوا اور یہ چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس سے کم سطح پر بند ہوا۔ اس سے قبل 7 اپریل 2021 کے بعد انڈیکس پہلی مرتبہ 44 ہزار پوائنٹس سے کم کی سطح پر بند ہوا۔