پولیس کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری منظور

پولیس کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری منظور
کیپشن: پولیس کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری منظور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سفارش پر سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سمری منظور کر لی گئی۔ 

کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ رواں سال اگست میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے مذکورہ کانسٹیبل کی فرض شناسی اور حاضر دماغی کو سرا ہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چلتی ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچانے والے پولیس کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جسے دیکھ کر وزیراعظم عمران خان نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے انہیں تمغہ شجاعت دینے کی تجویز دی تھی۔