ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں اور انہیں پولیس کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی اور جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سوات میں سال 2015ءمیں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں