سریاب روڈ پر پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم حملہ، گارڈ زخمی

سریاب روڈ پر پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم حملہ، گارڈ زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں گارڈ زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شب نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ 
دھماکے کے نتیجے میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دو دستی بم حملے کئے گئے ہیں جن میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں اور پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔ 

مصنف کے بارے میں