لاہور آج دنیا کا آلودہ ترین شہر 

لاہور آج دنیا کا آلودہ ترین شہر 

لاہور: ایئر کوالٹی انڈیکس نے پاکستان کے بڑے شہروں لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں کی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں اس وقت آلودگی 164 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسی فہرست میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نمبر چوتھا ہے جہاں فضائی آلودگی کو 141 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا ہے۔


اس فہرست میں انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، کویتی دارالحکومت کویت سٹی اور کروشیا کا دارالحکومت زغرب 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

مصنف کے بارے میں