روپیہ مضبوط ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

 روپیہ مضبوط ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 217 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ کم ہو کر 219 روپے ہوگئی ہے ۔ 22 ستمبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے پاکستان واپس آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 سے کم ہے اس لیے حکومت ڈالر کو 200 سے نیچے لانے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔ اور ڈالر کی قدر میں کمی موجودہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں