بلوچستان سےتعلق رکھنے والے طلباءکے 50فیصد اخراجات وفاقی حکومت ادا کرئے گی

 بلوچستان سےتعلق رکھنے والے طلباءکے 50فیصد اخراجات وفاقی حکومت ادا کرئے گی

لاہور :وزیر اعظم شہباز شریف  کا  ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ آج پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بلوچستان سےتعلق رکھنے والےسکالر شپ پر زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو درپیش مالی مسائل میرےعلم میں لائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام  طلبہ و طالبات  کے تعلیمی اخراجات کا پچاس فیصد وفاقی حکومت ادا کرے گی، تاکہ  وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

7e5dbef6da8f0e78ee3970dc5510b789