بلوچستان، بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں 3 افراد جاں بحق ، اہم قبائلی رہنما عطااللہ کلپر بگٹی زخمی ہوگئے

بلوچستان، بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں 3 افراد جاں بحق ، اہم قبائلی رہنما عطااللہ کلپر بگٹی زخمی ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں تین افراد جاں بحق اور اہم قبائلی رہنما وڈیرہ عطااللہ کلپر بگٹی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی رہنما وڈیرہ کلپر پر حملے کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پیش آیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نےوڈیرہ عطااللہ کی گاڑیوں پر راکٹوں ور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ حملے میں لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق  ہوگیا جبکہ  وڈیرہ عطااللہ کلپر  اور ان کا چھوٹا بھائی ذکاءاللہ کلپر سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق  ضلع قلات کے علاقے جوہان میں ہونے والے  بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر برائے داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔