ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی نظام سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دیدی

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی نظام سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دیدی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکزی دفتر میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے سندھ حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر ان کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو تمام بلدیاتی اداروں سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بلدیاتی اداروں پر کرپٹ افسر مسلط کیے اور نمائندوں کو کاموں سے روکا تو اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ سندھ حکومت نے روش نہ بدلی تو سارے بلدیاتی نمائندوں سے استعفیٰ لیا جا سکتا ہے۔

فاروق ستار نے بلدیاتی نمائندوں پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو ریلیف نہیں مل رہا۔ میئر، ڈپٹی میئر یا چیئرمین جس کی بھی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔

انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ کراچی میں کچرا اٹھانے اور سیوریج نظام بہتر بنانے کے لئے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں