ورلڈ الیون سیریز میچز کو انٹرنیشنل درجہ حاصل ہوگا، آئی سی سی

ورلڈ الیون سیریز میچز کو انٹرنیشنل درجہ حاصل ہوگا، آئی سی سی

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالے ٹی ٹوینٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنسز کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی اثر انداز ہوں گی۔ تاہم ٹیم رینکنگ پر ان میچز کے نتائج اثر انداز نہیں ہوں گے۔

آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ٹیم رینکنگز میں دو ملکوں کی ٹیموں کے ریٹنگز پوائنٹ کی بنیاد پر کیلکولیشن ہوتی ہے اور اس سیریز میں ایسا نہیں ہو رہا لہٰذا ٹیم رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم فاف ڈو پلیسی کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں